چائے کی پتی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) چائے کی پتی کی قیمت میں محض 15 روز کے دوران 500 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ کراچی کی بندرگاہ پر 250 کے قریب کنٹینرز پھنسنے ہوئے ہیں۔

جس کے سبب رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گزشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 16 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ170 گرام دانے دار اور الائچی پیک کی قیمت 290 روپے سے بڑھا کر 320 اور 350 روپے کر دی، اسی طرح 900 اور 420 گرام والے پیک کی قیمت اب ایک ہزار 350 اور 550 روپے کے مقابلے میں ایک ہزار 480 اور 720 روپے کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close