ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی (پی این آئی)ڈالر مزید سستا ہوگیا۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس خبر کے فائل ہونے تک ڈالر 269 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے۔ یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 269.28 روپے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close