آٹے کا20کلو کاتھیلا مزید مہنگا کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) پنجاب میں ہڑتال کے سبب خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں فلور ملوں نے آج ہڑتال کر رکھی ہے جس کے سبب خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سپلائی بند ہونے کے سبب خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کی 1100 فلور ملز نے گندم کا کوٹہ لینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کر دی ہے، فلور ملز کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں آج سرکاری گندم کا کوٹہ نہیں اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close