کراچی(پی این آئی)فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے کمی آئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 97 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام قیمت 686 روپے گھٹ کر ایک لاکھ روپے 69 ہزار 410 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کے بعد 1860 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں