عوام کیلئے بڑا ریلیف، گیس کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.61ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت14.31ڈالر سے کم ہوکر 13.70ڈالر ہوگئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے 0.56ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ،سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.95ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 14.51ڈالر تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close