بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے؟ عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام پر 400 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم وفاقی کابینہ نے ابھی حتمی منظوری دینی ہے۔

تجزیہ کارشہباز رانا کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام سے چار ماہ میں 237 ارب روپے اضافی طور پر وصول کر لیے جائیں گے، شہری پہلے ہی بجلی کے ایک یونٹ کی اوسط قیمت تقریباً 27 روپے ادا کر رہے ہیں، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 فیصد لگائے جانے والے ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.3 روپے سے لے کر 15.52روپے اضافہ کیا جائے گا، گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں سات روپے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا،کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے کو دی جانے والی فی یونٹ 3.30 روپے بجلی کی سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب ان کو بجلی ایک یونٹ تقریباً ساڑھے 16کا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close