ملک میں مرغی کی قیمت 890 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں مرغی کی قیمت 890 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مرغی کی قیمت 500 سے بڑھ کر 890روپے ہوچکی ہے، کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں مرغی کی قیمت 700 روپے کا ہندسہ عبور کرچکی ہے، اسلام آباد میں زندہ مرغی 435 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 720 روپے فروخت کیا جارہا ہے، کراچی میں بھی زندہ مرغی 490 روپے

اور مرغی کے گوشت کی قیمت 720 روپے ہوچکی ہے، اسی طرح راولپنڈی میں زندہ مرغی 420 روپے اور مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جب کہ لاہور شہر میں برائلر گوشت دو روز میں 34 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے، اس وقت لاہور میں چکن کے گوشت کی قیمت فی کلو617 روپے ہے اور زندہ چکن کی فی کلو 411 روپے میں فروخت ہورہا ہے، فیصل آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 615 روپے ہوچکی ہے۔دوسری جانب مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ

فیڈ مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پولڑی فارم مالکان نے مرغیوں کی پیداوار کم کر دی ہے جس سے مرغی اور انڈوں کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا، پہلے روزانہ کی بنیاد پر ہم 10سے 12من تک مرغی فروخت کرتے تھے، اب مہنگائی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر فروخت صرف 3من تک بشمکل پہنچ پاتی ہے کیونکہ مرغی کے ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے کوئی مرغی خریدنے کے لئے ہماری دکانوں کا رخ نہیں کرتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close