چین میں آڈی کی ہزاروں درآمدی گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

بیجنگ(شِنہوا)فا-ووکس ویگن آٹو موٹیو کمپنی لمیٹڈ ایندھن کے سینسر کی خامیوں کے باعث چینی مارکیٹ سے آڈی کی ہزاروں درآمد شدہ کاریں واپس منگوائے گی۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کی ویب سائٹ پر جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق 20 فروری سے شروع ہونے والی کاروں کی واپسی میں 3ہزار330درآمد شدہ آڈی اے 6آل روڈ،اے6 اوینٹ، اے7آر ایس6،آر ایس7،ایس6 اورایس7 ماڈلز شامل ہوں گیجو 31 مارچ 2021 اور یکم جون 2022 کے درمیان تیار کیے گئے تھے۔

ایندھن ختم ہونیپر گاڑی کیسسٹم کی جانب سے درست نشاندہی کے بغیرچلتی گاڑی کاانجن بند ہونے سے حفاظتی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈی کے مجاز ڈیلر واپس منگوائی گئی گاڑیوں کے لیے فیول سینسر مفت میں تبدیل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close