اسلام آباد(آئی این پی )ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے مہنگائی میں 0.17فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی شرح 34.83فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 29اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 7.15فیصد ، چکن 6.94 فیصد ، کیلے 6.53 فیصد اورگھی کی قیمت میں5.67 فیصداضافہ ہوا۔ چاول کی قیمت 3.80فیصداور کوکنگ آئل کی قیمت 2.60فیصدبڑھی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں