اسلام آباد(پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرض مارک اپ جارجز کی مد میں صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی صارفین مارچ سے جون 2023 کے دوران اضافی رقم ادا کریں گے۔
صارفین سے ایک روپے فی یونٹ سرجارچز بھی وصول کیے جائیں گے تاہم 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیٰ حاصل ہوگا ۔ ای سی سی کی جانب سے جون جولائی 2022کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے وزارت دفاع کے لے 45کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں