لاہور(نیوزڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر 3300 روپے اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 98 ہزارروپے ہوگئی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 98 ہزارروپے ہوگئی۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونے کی 10گرام قیمت ایک لاکھ 69 ہزار753 روپے ہوگئی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار700 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوگئی تھی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاکہ پاکستان کی اس وقت سالانہ امپورٹ 500 ملین ڈالر سے زائد ہے لہٰذا ہمیں اس ضمن میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قابل عمل امپورٹ پالیسی تشکیل دینا ہو گی کیونکہ موجودہ صورتحال میں عالمی منڈیوں میں مقابلہ کی پوزیشن پر آنے کیلئے امپورٹ کو ایک دم بند نہیں کیا جاسکتا جس کی بڑی وجہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری میں استعمال ہونے والا امپورٹڈ خام مال ہے لہٰذا ہمیں نہ صرف اس جانب سنجیدگی سے مل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے گفتگو اور لائحہ عمل کی ترتیب کرنا ہو گی بلکہ بین الاقوامی کمپنیز اور انٹر نیشنل برانڈز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی غرض سے انہیں بہترین و ساز گار ماحول بھی فراہم کرنا ہو گا تاکہ یہ عالمی کمپنیاں تحفظ کے احساس کے ساتھ اپنے یونٹس پاکستان میں لا سکیں اور چونکہ چین نے اس پالیسی کو اپنایا ہے اور اس حوالے سے بہت ترقی کی ہے لہٰذا ہم بھی اس تکنیک کو استعمال کر کے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں