ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، قدر میں مسلسل کمی کا رجحان

اسلام آباد(پی این آئی) ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا۔۔ ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہوکر 269 روپے 28 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں گزشتہ روزڈالر 270.51 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔دوسری جانب انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 7.29 روپے سستا ہوا، ڈالرگزشتہ ہفتے 276.57 روپے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close