نیویارک(پی این آئی) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت ریکارڈ بلندی کو چھونے کے بعد حالیہ عرصے میں زبوں حالی کا شکار ہے تاہم ایک امریکی ماہر کا دعویٰ ہے کہ 2030ءتک بٹ کوائن کی قیمت 15لاکھ ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔
یہ ماہر کیتھی ووڈ ہیں جو اے آر کے انویسٹمنٹ مینجمنٹ نامی کمپنی کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔کیتھی ووڈ کی کمپنی کرپٹو کرنسی اور کرپٹو کمپنیوں کے شیئرز خریدتی آ رہی ہے۔ جب بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے کمی آ رہی تھی، کیتھی کی کمپنی اس وقت بھی بٹ کوائن اور اس ڈیجیٹل کرنسی کا لین دین کرنے والی کمپنیوں کے حصص خریدتی رہی تھی۔کیتھی کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تھوڑے صبر کی ضرورت ہے۔ اس کرپٹو کرنسی کی قیمت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ ہو گا اور یہ 2030ءتک 15لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ کے مطابق کیتھی ووڈ کی کمپنی کی طرف سے پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ اگلے 7سال کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 6300فیصد اضافہ ہو گا۔2026ءتک بٹ کوائن ی قیمت 5لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہو گی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 23ہزار ڈالر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں