سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

شکراچی (پی این آئی) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ سے نیچے آگئی ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 98 ہزارروپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1715روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10گرام سونا قیمت میں کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار753 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر بول پڑے۔انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کر دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close