کراچی(آئی این پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 1869 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 200000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 171468 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 2230 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14 روپے کی کمی سے 1911.86 روپے کی سطح پر پر آگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں