انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کتنی کمی ہو گئی؟

کراچی(آئی این پی) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 280 روپے کی سطح پر آگئے۔حکومت کی جانب سے 180 ارب روپے کے ٹیکسز عائد کرنے سمیت آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کیے جانے سے کاروباری دورانیے کی ابتدا میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 81 پیسے کی کمی سے 274.48 روپے کی سطح پر بھی آگئے تھے لیکن ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے اڑان بھرنا شروع کردی۔

ایک موقع پر ڈالر کی انٹربینک قیمت 276.40 روپے کی سطح پر آگئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 276.28 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اگلے بارہ ماہ میں 21 ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا، ڈالر سپلائی محدود ہونے اور معیشت میں ڈیمانڈ زائد ہونے جیسے عوامل منگل کو روپے کی قدر پر اثرانداز رہے اور ڈالر کی ایک بار پھر پیش قدمی جاری رہی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مزاکرات جاری ہیں اور قرض پروگرام کی ممکنہ بحالی کی صورت میں امکان ہے کہ دوست ممالک سے حاصل کیے جانے والے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ممکن ہو جو روپیہ کو قدر استحکام بخش سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام بحال ہونے کی صورت میں ڈالر کے شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے اپنی زرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی آمدنی کی ترسیلات مارکیٹ میں کیش کرارہے ہیں اور مارکیٹ میں وقفے وقفے سے ڈالر اتار چڑھاو کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close