انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

لاہور(پی این آئی)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 28 پیسے کم ہوکر 275 روپے 30 پیسے رہی۔آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 76 پیسے اضافے سے 276 روپے 6 پیسے کا ہوگیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close