کراچی(پی این آئی)انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک موقع پر ڈالر 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔
تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 276.58 روپے ہے، انٹربینک میں آج ڈالر 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 13.98روپے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 262.60 روپے تھا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 271.35 روپے تھا جو کہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 283 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 7 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں