اسلام آباد (پی این آئی)انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آج جمعہ کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں اس وقت امریکی ڈالرکی قیمت278 روپے ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 271.35 روپے تھا جو کہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں