ایک اور پٹرول بم کی تیاری، نیا اضافہ کتنے روپے فی لیٹر ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے لیے شرائط پوری کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حکومت کے نئے اقدامات کے تحت پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی موجودہ زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ اس کو 70 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ پیٹرولیم لیوی کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close