سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔قیمتوں کی اضافے کے بعد 2 لاکھ 7200 روپے ہوگئی۔

جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close