اسلام آباد (پی ان آئی) حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے ایل پی جی کے نرخوں میں 60 روپے فی کلو اضافے کے بعد مارکیٹ میں 264 روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہو گا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ ملک میں جاری بحرانی کیفیت کے باوجود سرکاری گیس کمپنی، مافیا بن گئی ہے، ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔ عوام کو سستی گیس فراہم کر نی ہے تو لوکل جے جے وی ایل پلانٹ چلانا ہو گا جس سے یومیہ 750 میٹرک ٹن تک ایل پی جی کی پیداوار ہو گی ، اس سے ایل پی جی مافیا کا آسانی سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں