اسلام آ باد(پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے میں وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ذرائع کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی. قانون کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا نے 30 جنوری کو بھجوانی تھی،
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حکام لاعلم نکلے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں