سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار5سو روپے کا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی(پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار5سو روپے کا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟۔۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2ڈالر کم ہونے کے باوجود پاکستان میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے۔

ہفتے کے روزعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر کم ہوکر 1928ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6500روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 9000 روپے ہوگئی ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 5574کا اضافہ ہو اجس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79ہزار184روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close