ڈالر بے قابو، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کی تعریفیں باندھ دیں

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کی قیمت پر کنٹرول ہٹا کر حکومت نے درست فیصلہ کیا، اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر گئی۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ بالآخر حکومت نے وہ مثبت قدم لے لیا ہے جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خلاف پاکستان کی ضمانت آئی ایم ایف ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پیٹرول بھی مہنگا ہو گا لیکن حکومت کو اسپیس دینی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close