کراچی ( پی این آئی) ڈالر کی لمبی چھلانگیں،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی بہت اونچی اڑان جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر 24 روپے 11 پیسے مہنگا گیا،انٹربینک میں ڈالر 255 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 255 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
قبل ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 242 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر231 روپے سے تجاوز کر گیا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 243 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 230 اعشاریہ 50 روپے سے بڑھ کر 231 اعشاریہ 50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 25 روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 240 اعشاریہ 75 روپے سے بڑھ کر 243 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275 روپے سے بڑھ کر277 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 313 روپے پر بدستور برقرار رہی۔ یہ بھی خیال رہے کہ ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر کئی برس کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے، تاہم ذخائر میں اضافے کے بجائے مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام تاحال بحال نہ ہونے اور اس حوالے غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے پاکستان کو ایک چینی کمرشل بینک کو 500 ملین ڈالر کا قرض فوری واپس کرنا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالرز کے اس قرض کو واپس کیا گیا تو اس صورت میں سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں مزید تشویش ناک کمی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں