ڈالر کی اونچی چھلانگ، انٹر بینک میں ڈالر کتنے روپے مہنگا ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی) آج جمعرات کی صبح امریکی ڈالر نے بہت اونچی چھلانگ لگائی جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹس کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوا تاہم اس نے اچانک اونچی اڑان بھری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر اچانک 7 روپے 11 پیسے منہگا ہونے کے بعد 237 روپے کا ہو گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی تاحال انٹر بینک میں بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹس کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close