امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر230 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی نے فاریکس مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلیے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈز کیلیے ڈالر کی سیٹلمنٹ قیمت 256 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close