ایک دن بجلی کا بریک ڈائون، معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد(پی این آئی)ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگادیا۔ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی 80 ٹریلین روپے کی ہے اوربجلی بریک ڈاؤن سے ایک دن میں معیشت کو 300 سے 600 ارب روپے کا نقصان ہوا ہوگا۔

ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک دن میں پاکستانی معیشت کو 300 ارب روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامی ناکامی ہے اور کہیں فالٹ آتا ہے تو اس کو پورے ملک تک نہ پھیلایا جائے۔واضح رہے کہ آج صبح 7.30 منٹ سے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت کئی اہم شہر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں