اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالماجد کا کہنا ہے کہ 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے، جنریٹرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل لینے والوں کا پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، 13 گھنٹے ہوگئے، کہیں بجلی نہیں آئی، کراچی سے پشاور تک، گلگت سے گوادر تک کسی شہر کسی گاؤں کسی محلے میں بجلی نہیں۔صبح ساڑھے 7 بجے بریک ڈاؤن ہوا ابھی تک لوگ بجلی سے محروم ، دن بھر لوگوں نے بجلی کےبغیر گزارا ، مجموعی طورپر ملک بھر میں بجلی کی بندش کو 13 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گيا اس دوران پشاورسے وارسک ڈیم سے بجلی بحالی کی ایک کوشش ناکام بھی ہوئی۔ دن میں ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ پورے ملک میں ایک یونٹ بجلی بھی نہیں تھی۔وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں