پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا کتنا مہنگا ہو گیا؟ بُری خبر

پشاور(پی این آئی)ملک بھر میں آٹے کا بحران جاری ہے، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا،

فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 29 سو روپے کا ہو گیا،20 کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ ہو گیا،نئی قیمت 27 سو روپے مقررہو گئی ۔ڈیلرز کاکہناہے کہ 3روزپہلے فائن آٹے کی قیمت 27 سو جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 25سو روپے میں میسر تھا،آٹے کی ترسیل میں مشکلات جبکہ پابندی بھی برقرار ہے اس لئے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

close