لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کاتاریخ سازاقدام،صوبےمیں نجی سودکےکاروبار پر پابندی کا قانون نافذ کردیا جس کے تحت پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبارکرنےپرپابندی عائد کردی گئی۔ نجی سودکالین دین کرنےوالوں کو10سال قید ہوگی۔ کوئی بھی نجی سودکےحوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نجی سود کا کاروبار کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گا،
قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی میں نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کریگا، اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی. اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا، اس حوالے سے کوئی بھی شہری ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔کراچی میں ہنگامہ آرائی کے دوران علی زیدی پر بھی حملہ ، اسد عمر کی مذمتانہوں نے کہا کہ نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں