کراچی(پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2100 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1801 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں