بجلی 10روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینےکی تیاری کر لی گئی ہے، کے الیکٹرک نے کراچی کیلئے بجلی 10روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2022 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 روپے 26پیسے سستی کی جائے، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی،اگر کے الیکٹرک کی درخواست کو منظور کر لیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین کو 12ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close