گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک بار پھر بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) جاپانی آٹو موبل کمپنی ٹویوٹا نے پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 سے بُک کروائی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔پاک وہیلز کے مطابق ٹویوٹا نے یارس کی قیمت میں دو لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اس کے ٹویوٹا کرولا کی قیمت تین لاکھ 70 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگی۔ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی ’ریوو‘ کی قیمت میں آٹھ لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایس یو وی ’فورچونر‘ کی قیمت نو لاکھ 30 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اب اس کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close