ایک دن میں سونا 5ہزار روپے مہنگا، خریداروں کو بڑ اجھٹکا لگ گیا

کراچی(پی این آئی) ایک دن میں سونا 5ہزار روپے مہنگا۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 287 روپے اضافے سے ایک لاکھ انسٹھ ہزار 551 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1900 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں