اسلام آباد(پی این آئی) امریکی ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ایل سیز نہ کھلنے کا معاملہ انتہائی پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا اور ملک میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد یقینی بنانے کےلئے پٹرولیم ڈویژن سے فوری مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولے جانے کے باعث اجناس، صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کیساتھ تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی تعطل کا شکار ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 4 بینکوں نے رواں ماہ کے آخر میں پٹرول کی درآمد کے لئے اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو لیٹر آف کریڈٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں