جان بچانے والی ادویات کی دستیابی مشکل ہونے لگی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں ڈالر کی شدید کمی کے باعث بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے نتیجے میں ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ اس حوالے سے ادویات بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف دس روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو پھر پاکستان میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

فارما کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں