کراچی (پی این آئی) کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے سستی ہو گئی، قیمت میں کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہو گا، 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اس ریلیف سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لئے بجلی قیمت میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، کے الیکٹرک نے 7 روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا، کمی کا زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں