پیٹرول فی لیٹر 64روپے مہنگا، تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اتحادی حکومت کو قائم ہوئے آج 9ماہ مکمل ہو چکے ہیں ، اس دوران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کئے گئے اضافے سے متعلق حیران کن اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت کے 9ماہ میں پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ، موجودہ حکومت میں پٹرولیم مصنوعات 83.65روپے تک فی لیٹر تک مہنگی کی گئیں ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 64 روپے 94پیسے کا اضافہ کیا گیا ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی بات کی جائے تو وہ 83 روپے 65پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 46روپے 27پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 50 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔دوسری جانب اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ بھی ڈالا، بنیادی ٹیرف ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 12.67 روپے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی اس کے ساتھ ساتھ صارفین نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ سے برداشت کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close