ایل پی جی کے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت پھر بڑھا دی گئی، کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت پھر بڑھا دی گئی ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جاری کردہ قیمت پر گیس کسی پلانٹ پر دستیاب نہیں۔

ملک بھر میں روزانہ کروڑوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ جبکہ مری اور پہاڑی علاقوں میں گیس 270 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close