رابطے بحال ہو گئے، اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات

جنیوا(آئی این پی)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کو دہرایا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد جنیوا میں موجود ہے جہاں اقوام متحدہ کی میزبانی میں کانفرنس ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close