مافیا سرگرم، ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی) چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور سردی کی آڑ میں ایل پی جی مافیا سرگرم ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ماہ جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی تھی، گھریلو سلینڈر کی قیمت 2411.43 روپے اور کمرشل سلینڈر 9278 روپے مقرر تھی۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، مارکیٹ میں ایل پی جی 250 سے 255 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اس وقت گھریلو سلینڈ 3000 روپے اور کمرشل سلینڈر 11350 روپے تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close