کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوامی پہنچ سے دور ہوگیا۔کراچی،راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے چکن بائیکاٹ مہم کو تیز کردیا۔دوکاندار من مانے ریٹ پر فروخت کرنے لگے۔ راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 4 گنا اضافہ ہوگیا۔ مرغی کاگوشت 800 روپے فی کلوتک پہنچ گیا۔
گوجرانوالہ میں قیمت 600 روپے تک جا پہنچی۔ کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گوشت600 روپے سے650 روپے کلو تک فروخت کیاجانے لگا۔کوئٹہ والے بھی شدید سردی میں مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔شہریوں کے مطابق اب تو غریب آدمی خصوصا دیہاڑی والوں کیلیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں