سستا تیل۔۔سعودی عرب نے خوشخبری سنا دی، قیمتوں میں کمی کا اعلان

ریاض (پی این آئی)سستا تیل۔۔سعودی عرب نے خوشخبری سنا دی، قیمتوں میں کمی کا اعلان۔۔ سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کے لیے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔

یہ قیمت جنوری میں سرکاری فروخت کی قیمت سے 1.45 ڈالرفی بیرل کم ہے۔ایک سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ دسمبر میں اپنی تیل کی برآمدات 7.21 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close