ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ کر تیس اعشاریہ چھ صفر ہوگئی۔ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں سولہ فیصد سے بڑھ گئیں۔ ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آٹے کی قیمتوں میں بھی پانچ فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔کیلا ، پیاز، بریڈ اور دال مونگ کی قیمتیں بھی عوام کی جیب پر بھاری رہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں مرغی کی قیمت میں ایک سو تہتر روپے فی کلوگرام بڑھ گئی۔ٹوٹا چاول کی قیمت میں چھیالیس روپے فی کلوگرام ، بیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پانچ سو تیس روپے کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close