سونے کی قیمتوں کی اونچی اُڑان جاری، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ سندھ جیو لر ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 183700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 157493 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

close