اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے کتنے ذخائر رہ گئے ؟ معاشی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ معاشی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے پاس صرف 35دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں

,ایک ہفتے میں مزید ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 11.7ارب ڈالر سے کم ہو کر 11.4ارب ڈالر رہ گیا ہے,اسٹیٹ بینک کے پاس 5ارب 57کروڑ 70لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5ارب 84کروڑ60 لاکھ ڈالرموجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں