عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی، فی کلو گھی کی قیمت 12 روپے کمی سے 500 روپے مقرر، 5 کلو کا ٹن 50 روپے سستا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو بجائے 500روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ 50 روپے کی کمی سے 5کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والے صارفین کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلیے وقتی طورپر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا ۔ صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ان ٹارگٹڈ سبسڈی حا صل کر سکتے ہے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس سبسڈی کے حصول کیلیے صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں لیکن اس سسٹم مشکلات آرہی تھی اس لیے فی الحال اس نظام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب گھی کی قیمت میں تو کمی کی گئی ہے، تاہم نئے سال کے آغاز پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب پر دستیاب بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے سال کے آغاز پر آٹا، چینی، تیل، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کر دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلا 496 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس کے بعد عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1296 میں دستیاب ہوگا، وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی قیمت میں بھی 19 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث چینی 70 روپے کی بجائے 89 روپے کلو میں ملے گی، اسی طرح گھی کی فی کلو قیمت 75 بڑھاتے ہوئے 375 روپے کلو کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کردی گئی ہے اور اب کوئی بھی شخص ماہانہ آٹا 40 کلو کی بجائے صرف 20 کلو ہی خرید سکے گا، اس کے علاوہ چینی بھی 5 کی بجائے 3 کلو ہی ملے گی تاہم بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحق لوگ قیمتوں میں اضافے اور خریداری کی حد میں کمی سے مستثنیٰ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close