کراچی(پی این آئی)سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے جبکہ10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 1848 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں